بہاولنگر، مکان کی چھت گرنے سے 3بہنیں جاں بحق

جمعرات 18 اگست 2022 22:51

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) پنجاب کے شہر بہائولنگر میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3خواتین جاں بحق ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کے محلہ تیلیاں والا میں بارش کے سبب کمرے کی چھت گر گئی، جس سے کمرے میں سوئی ہوئی 3 بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے امدادی آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والی بہنوں کی لاشیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔جاں بحق ہونیوالوں میں 24سالہ نادرہ، 28سالہ رضیہ اور 30سالہ روبینہ شامل ہیں، افسوس ناک حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔جاں بحق ہونیوالی 2بہنیں نجی سکول میں ٹیچنگ کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں