بہاولنگر میں پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ،بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد، گرفتار افراد کے خلاف مقدمات

پیر 25 مارچ 2024 22:53

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں جاری پتنگ بازی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس پر ضلع پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے شہر میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 2پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے گرفتار پتنگ فروشوں کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں ، دھاتی کیمیکل ڈوریں اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا اس حوالے سے ڈی پی او نصیب اللہ خان نے بتایا کہ پتنگ بازی کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں