بہاولنگر، دیرینہ رنجش پر تایا سسر نے فائرنگ کرکے بہو کو قتل کردیا

اتوار 7 اپریل 2024 14:50

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) بہاولنگر میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی ۔

(جاری ہے)

بہاولنگر کے نواحی علاقہ سنتیکا میں معمولی تکرار شدت اختیار کرگیا ملزم بشیر احمد نے طیش میں آکر فائرنگ کرتے ہوئے 38 سالہ خاتون رانی بی بی کو قتل کردیا، قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس تھانہ تخت محل نے مقتولہ رانی بی بی کے بھائی ریاض جوئیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس زرائع کے مطابق ملزم بشیر احمد اور رانی بی بی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی، طیش میں آکر ملزم نے رانی بی بی پر فائرنگ کردی جس سے اسکی موقع پر موت ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں