بہاولنگر چشتیاں روڈ پر ٹریفک حادثہ 2 جاں بحق بچے سمیت 3 افراد زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 12:48

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بہاولنگر چشتیاں روڈ پر ٹریفک حادثہ 2 جاں بحق بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ چشتیاں روڈ رائس فیکٹری کے قریب پیش آیا ۔

(جاری ہے)

ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں2 افراد جاں بحق بچے سمیت 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد شعبان اور حلیمہ بی بی کے ناموں سے ہوگئی۔ زخمیوں میں 2 ماہ کا بچہ بلال ، سمیرا بی بی اور اشرف شامل ہیں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں