بہاولنگر‘ 37سالہ تاریخ ساز سیاسی سفر میں چوہدری عبدالغفور نے آئین و قانون کی بالا دستی کے قیام کوترجیح دی‘مقررین

منگل 26 اپریل 2016 12:48

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) سابق وفاقی وزیر و سنیئر ممبر ڈسٹر کٹ بار ایسویسی ایشن چوہدری عبدالغفور کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مرحوم کے بیٹوں سابق سنیٹر ظفر اقبال ،ڈاکٹر مظہر اقبال نے خصوصی شرکت کی اجلا س میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرحوم نے 1979میں عملی سیاست کا اغاز کیا تو عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف عہدوں یعنی صوبائی وزیر ،روکن مجلس شوریٰ ،وفاقی وصوبائی سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور ضلع کے تمام علاقوں کی ترقی و خوش حالی کے لیے سرگرم رہے انہوں نے کبھی تھانہ کچری کی سیاست نہ کی بلکہ ضلع کے تمام سیاست دانوں کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات رکھے انہوں نے اپنے 37سالہ تاریخ ساز سیاسی سفرکے دوران آئین و قانون کی بالا دستی کے قیام کو ترجیع دی ضلع بہاولنگر کو پنجاب کے دیگر شہروں سے ملانے والا دریائے ستلج پر پل بھوکا پتن کی تعمیر ضلع بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں نہروں کو پختہ کرنے دھیاتوں کو سڑکات مہیا کرنے جسے بنیادی سہولیتیں مرحوم کی دن رات محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے اجلاس میں مرحوم کے بیٹوں سابق سنیٹر چوہدری ظفر اقبال ،ڈاکٹر مظہر حسین نے بھی خطاب کیا اور بہاولنگر بار کے عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا اجلا س میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں