آئی جی پنجاب پولیس نے بہاولنگر میں تعینات چار ڈی ایس پیز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

اتوار 18 مئی 2008 18:26

بہاولنگر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18مئی2008 ) آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید نے بہاولنگر ضلع میں تعینات چار ڈی ایس پیز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید نے ایس ڈی پی او خیر پور شرافت علی خان کو ایس ڈی پی او ہارون آباد سر کل بہاولنگر ،ایس ڈی پی او صدر سر کل بہاولنگر مقبول حسین قمر کو پولیس ہیڈ کواٹر ،تقرری کے منتظر محمد اعظم کو ایس ڈی پی او صدر سر کل بہاولنگر ،شفاعت حسین کو ڈی جی خان سے ایس ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بہاولنگر یہاں تعینات خالد محمود کو ڈی ایس پی ٹر یفک بہاولنگر تعینات کر نے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک بہاولنگر میاں محمد ارشد کو پولیس ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سابق ڈی پی او بہاولنگر سید ظفر عباس بخاری کوڈپٹی ڈائر یکٹر ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں