بہاول پور،جانوروں میں اچھی نسل کے افزائش نسل کے لیے چولستانیوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے بیلوں کی تقسیم

پیر 23 مارچ 2015 15:06

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)جانوروں میں اچھی نسل کے افزائش نسل کے لیے چولستانیوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے بیلوں کی تقسیم ۔تفصیل کے مطابق چولستان ترقیاتی ادارہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر چولستان میں اچھے نسل کے جانوروں کی افزائش نسل کے لیے گزشتہ روز چولستانیوں میں قرعہ انادزی کے ذریعے 16بیل تقسیم کیے گئے ۔قرعہ اندازی کی تقریب سی ڈی اے کے ڈائریکٹر کالونیز امام بخش کے دفتر میں کی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ونگ ڈاکٹر محمد اصغر رامے ،کالونی آفیسر ون مشتاق نائج ، کالونی آفیسر ٹو انور بریار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

16بیلوں کے لیے 68چولستانیوں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 16چولستانیوں کو بذریعہ قرعہ اندازی بیل تقسیم کیے گئے جن میں غلام حسن کالے پہاڑ ، غلام حسین چک نمبر 166/7R، گل محمد ڈیراوڑ ، عبدالرشید ڈیراوڑ ، غلام یسن ٹوبہ اکن والا ، محمد لال چک نمبر 148/DB، خالد محمود بستی جانو والی ، محمد سجاد ٹوبہ سوڑیاں ، عطا محمد ٹوبہ بلوچنی ولا ، محمد ارشاد ٹوبہ پڑہیار ، محمد بلا ل ٹوبہ چاچن والا ، غلام فرید ٹوبہ باندری والا ، شاہ نواز ڈیراوڑ ، محمد الطاف ، محمد بشیر ،رشید احمد ٹوبہ باہو ولا شامل ہیں جن کو پنجاب حکومت کی جانب سے بیل تقسیم کیے گئے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں