سیرت طیبہ ﷺ پر عمل کامیابی کی ضمانت ہیں وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا منگل 12 اکتوبر 2021 16:35

سیرت طیبہ ﷺ پر عمل کامیابی کی ضمانت ہیں وائس چانسلر  گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین  ڈائریکٹوریٹ اسٹوڈنٹس  افئیرز کی زیر سرپرستی شعبہ اسلامک سٹڈیز کی جانب سےمقابلہ حسن قرات و نعت منعقد کیاگیا جس میں  یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر  ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افئیرز مس نازیہ ظفر نے مقابلہ میں پوزیشن لینے والی طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بابرکت تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیرت طیبہ ﷺ پر عمل سے ہی ہم اپنے معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔طالبات کو چاہیے کہ وہ سیرت رحمت العالمین کی کتابوں کا مطالعہ کریں تاکہ اسوہ رسول کو پڑھ کر اس پر عمل کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ علوم اسلامیہ نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور مقابلہ میں شریک کامیاب طالبات کو مبارکباد دی۔ مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن کی حقدار حافظہ امامہ عبدالعزیز شعبہ علوم اسلامیہ قرار پائیں۔

جبکہ دوسری پوزیشن ارم شہزادی شعبہ علوم اسلامیہ کی طالبہ نے ہی حاصل کی۔مقابلہ حسن نعتِ رسولِ مقبول ﷺ میں پہلی پوزیشن سائرہ بنیامین شعبہ کمپیوٹر سائنس نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن کی حقدار دو طالبات رمشہ ارشاد  شعبہ کمپیوٹر سائنس اور کاشفہ حاکم شعبہ علوم اسلامیہ قرار پائیں۔مقابلہ حسن قرات و نعت میں اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں