بہاول پوربورڈ‘انٹرمیڈیٹ فرسٹ سالانہ امتحان2023 (پارٹ فرسٹ)کے رزلٹ کااعلان

منگل 10 اکتوبر 2023 22:44

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2023ء) بہاول پوربورڈ‘انٹرمیڈیٹ فرسٹ سالانہ امتحان2023 (پارٹ فرسٹ)کے رزلٹ کااعلان‘نتیجہ 53.

(جاری ہے)

19 فیصدرہا‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بہاول پوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاول پور میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2023 (پارٹ فرسٹ )کے نتیجہ کااعلان اسماء قاسم کنٹرولرامتحانات‘سیکریٹری رائوشمشادعلی نے بٹن دباکرکیا اس موقع پراسسٹنٹ انالسٹ انچارج کمپیوٹرسیکشن منشاء خان ‘ انچارج میٹنگ برانچ آفتاب خان بھی موجودتھے نتائج کے مطابق امتحان میں کل ً 54252 طلباء وطالبات نے شرکت کی جن میں 50147 ریگولر‘2595 پرائیوٹ طلباء وطالبات تھے ان میں سے کل28052 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے اس طرح رزلٹ کاتناسب 53,19 فیصد رہا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں