پیپلز پارٹی کی حکومت عوام میں ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی، چوہدری نثار

بدھ 28 اپریل 2010 13:57

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔28 اپریل ۔2010ء) پیپلز پارٹی کی حکومت عوام میں ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی‘مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صوبائی رہنما رانا ساجد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ڈھائی سالہ دور میں عوام کی بھلائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی بلکہ خودساختہ مسائل پیدا کئے۔

اپنے اقتدار کو طول دینے کو مضبوط بناتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام بے روزگاری، مہنگائی کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت جو اپنے آپ کو عوامی حکومت کہتی ہے عوام کو برباد کر دیا ۔بلکہ محسوس ہوتا ہے کہ عوام سے کوئی انتقام لیا جارہ اہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت اپنی قائد کے قاتلوں کو ڈھائی سال کے عرصہ میں نہیں پکڑ سکی وہ عوام کو کیا ریلیف دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے لٹا رہے ہیں جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہونے والا ہے۔ عوام سڑکوں پر آنے والی ہے ابھی بھی وقت ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں