صدر مشرف نے چولستانی علاقے میں سعودی عرب اور پاک آرمی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائینہ کیا

بدھ 6 دسمبر 2006 20:23

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2006ء ) صدر جنرل پرویز مشرف نے دیگر اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ بہاولپور سے 45کلو میٹر دور خیر پور ٹامیوالی کے قریب چولستانی علاقے میں سعودی عرب اور پاکستان آرمی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائینہ کیا۔صدر پاکستان اپنی اہلیہ خاتون اول بیگم صباء مشرف کے ہمراہ 12.35بجے بہاولپور خصوصی طیارہ کے ذریعے بہاولپور ائیرپورٹ پر پہنچے تو کور کمانڈر بہاولپور اور اعلیٰ فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صدر فوجی مشقوں کے معائینہ کے لئے بذریعہ ہیلی کاپٹر خیر پور ٹامیوالی کے قریب علاقہ چولستان روانہ ہو گئے۔جبکہ ان کی اہلیہ بہاولپور چھاوٴنی میں چلی گئیں۔ صدر کی آمد سے چند روز قبل ہی پاک فضائیہ کے طیاروں کی غیر معمولی پروازوں کا سلسلہ جاری تھا۔صدر پاکستان کا یہ پیشہ ورانہ دورہ تھا ۔ان کی بہاولپور آمد سے قبل یزمان اور حاصل پور سے بہاولپور آنیوالے ٹرانسپورٹ کو متبادل راستوں سے گزارا گیاتھا۔عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صدر کی حفاظت کے لئے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے۔فوجی مشقوں کے معائینہ کے بعدصدر جنرل پرویز مشرف بہاولپور واپس آئے بعد ازاں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں