مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کی افواہ

دورہ بہاول پورکے موقع پر دلچسپ صورتحال بن گئی

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:02

مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کی افواہ
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر و جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دورہ بہاول پورکے موقع پر دلچسپ صورتحال بن گئی اور مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کی افواہ پھیلنے لگی اور پولیس بھی اس کشمکش کا شکار ہو گئی کہ مولانا کو سیکورٹی دی جائے یاگرفتار کیا جائے کیونکہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف 6 اگست کو پنجاب پبلک آرڈینس 6 کے تحت بہاول پور میں مقدمہ کلیم نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا اس سلسلہ میں جب ڈی پی او کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک مولانا ی گرفتاری کے احکامات نہیں ملے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں