بہاولپورحادثہ ‘جاں بحق 25 افرادکی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، مبارک پور میں فضا سوگوار، کاروباری مراکز اور دکانیں بند

بدھ 31 اکتوبر 2012 16:56

بہاولپور/مبارک پور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔31اکتوبر 2012ء) بہاولپور میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اوران کے تین بیٹوں سمیت 25 افراد کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی ۔ بہاولپور بائی پاس پر گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جاں بحق تمام 25افراد کا تعلق مبارک پور اور نواحی علاقوں سے ہے۔

عید مناکر گھروں کو جانے والے ان افراد کو کیا معلوم تھا کہ یہ ان کا آخری سفر ثابت ہوگا۔جاں بحق بیشتر افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

بیشتر جاں بحق ہونے والوں کا تعلق مبارک پور اور گرد و نواح سے ہونے کے باعث پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہے اور بدھ کو تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔اٹھارہ مسافروں کی گنجائش والی وین میں 26افراد سوار تھے۔حادثے کے زخمی 9 افراد کو بہاول وکٹوریہ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔جاں بحق 25افرادمیں تین خاندانوں کے 13 افراد بھی شامل ہیں۔اورایک خاندان ایسا بھی ہے جس میں میاں بیوی اپنے تین بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی شدید زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں