بہاولپور، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، حساس ادارے کے3 ملازمین ،ایک پولیس اہلکارجاں بحق ، 4افراد زخمی

جمعہ 30 نومبر 2012 18:29

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30نومبر۔2012ء) قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں حساس ادارے کے تین ملازمین اورایک پولیس اہلکارجاں بحق ،دیگرچارافراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی شاہراہ نور پور نورنگا کے قریب کراچی سے آنے والے حساس ادارے کے اہلکاروں کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں حساس ادارے کے محمد رفیع،محمد آصف اور نذر جبکہ سب انسپکٹر سجاد شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل عبداللہ شاہ سمیت نذیر شاہ،شاکر اور راشد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے فوری طبی امداد کیلئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا زخمی کانسٹیبل عبداللہ شاہ کے مطابق وہ تھانہ ماڑی پور کراچی میں درج قتل اور اغواء کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے آئے تھے اور اوچشریف سے تین ملزمان نذر شاہ ،شاکر اور راشد کو گرفتار کرنے کے بعد بہاولپور آرہے تھے کہ گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔

گرفتار ملزمان شاکر اورراشد بھائی جبکہ نذر شاہ ان کا ماموں ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں