بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کسی صورت قبول نہیں، شہباز شریف

منگل 29 جنوری 2013 15:05

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری 2013ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ زرداری کا بی جے پی ہرگز منظور نہیں تاہم صوبہ بہاولپور کا گورنر ،وزیر اعلی اور اسمبلی بہاولپور میں ہی ہونگے جبکہ جنوبی پنجاب کا علیحدہ صوبہ ہوگا جس کا مرکز ملتان بنے گا۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے عباسیہ کیمپس میں سولر انرجی پینل کی افتتاحی تقریب میں طلبہ سے خطاب کے دوران میاں شہباز شریف کا کہنا تھ اکہ انتخابات میں زربابا چالیس چوروں کا دیا گل کرکے عوام کا دیا جلائیں گے جبکہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کا صوبہ زرداری مداری نہیں بنا سکتے میاں شہباز شریف نے کہ ملک میں تمام قومی سکینڈل جن میں حج ،رینٹل پاور اور این آئی سی ایل شامل ہے زرداری کے دور میں شروع ہوئے اور اگر ملک اجالا پروگرام کے تحت دس ہزار انرجی سولر جن کی مالیت 12 کروڑ روپے ہے ہمیں مفت ملنے کی بجائے زرداری اپنی جیب میں ڈال لیتا،انہون نے کہا کہ پنجاب کے اجالا پروگرام بندربانٹ اور سیاسی تماشہ نہیں بلکہ طلباء کی محنت کا اعتراف ہے ،جس پر طلباء کو گارڈ آف انر بھی دیا گیا جلسہ کے اختتام پر میاں شہباز شریف نے بہاولپور صوبہ کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں