ہم ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کر سکے، وزیر اعظم، بڑا قانون توڑے تو بچ جاتا ہے لیکن چھوٹا پھنس جاتا ہے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، نواز شریف کا بہاولپور میں نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب
جمعرات 9 جنوری 2014 14:04
بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی حالات اتنے اچھے نہیں، افراتفری سابقہ حکومتوں کی وجہ سے ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں ہماری حکومت کا کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی آئے گا۔ بجلی کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گڈانی میں بجلی پیدا کرنے کے 10 کارخانے لگائیں گے۔
بہاولپور میں نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوتھ لون سکیم کیلئے 100 ارب روپے کا انتظام کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ حکومت کے پاس پیسے نہیں اس کے باوجود زبردستی یوتھ لون سکیم کیلئے کام کیا۔ امریکا، برطانیہ اور چین کی معیشت میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی نوجوانوں کو بینکوں میں صنعتکاروں کی طرح خوش آمدید کہا جائے گا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری سابقہ حکومتوں کی طرف سے ہے۔ گزشتہ 5 سالوں کے مسائل کندھوں پر آن پڑے ہیں۔ آج ملک میں دہشتگردی اور عسکریت پسندی ہے۔ دہشتگردی راتوں رات پیدا نہیں ہوئی یہ برسوں کی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1990ء کی دہائی میں بھارت کے ساتھ برابر کی چوٹ پر تھے۔ ہماری اقتصادی ترقی بھارت سے تیز تھی۔ ہمارا روپیہ 90ء کی دہائی میں بھارت سے زیادہ مستحکم تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے 6 ماہ میں بجلی کی صورتحال ماضی سے بہتر ہوئی ہے لیکن سچ بولنا چاہیے ہم ابھی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کر سکے ہیں۔ پاکستان میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بڑا قانون توڑے تو بچ جاتا ہے لیکن چھوٹا پھنس جاتا ہے۔ پاکستان میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی