پنجاب میں کرپشن روکنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہر

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا بدھ 13 اکتوبر 2021 16:52

پنجاب میں کرپشن روکنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہر
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس نے ریجنل آفس اینٹی کرپشن بہاولپور کا دورہ کیا۔ اس دوران منعقدہ کھلی کچہری میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور سید محمد عباس شاہ سمیت تینوں اضلاع کے انکوائری آفیسران بھی شریک تھے۔کھلی کچہری میں ڈویژن بھر سے شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے جن پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہر نے اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ شہریوں بالخصوص خواتین کی شکایات پر اینٹی کرپشن پنجاب فوری ایکشن اوران کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کا سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا۔

(جاری ہے)

گوہر نفیس نے کہا کہ سائلین کو ڈور سٹیپ پر سہولت فراہم کرنے کے لیے اینٹی کرپشن ایپ اور پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل موجود ہے جس پر اینٹی کرپشن پنجاب فوری ریسپانس دے رہا ہے جس پرشہریوں کا مثبت فیڈ بیک ملا ہے۔

دورہ کے دوران انکوائری آفیسرزسے انکی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی گئی۔تمام انکوائری آفیسرز کوہدایت کی گئی کہ کرپٹ سرکاری عناصر سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اورقبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ وا گزار کروا کر متعلقہ محکمہ کے حوالے کیا جائے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ہدایت کی کہ ایسے مقدمات جن میں حکومت کا نقصان ثابت ہو، کی فوری ریکوری کر ے خزانہ سرکار میں جمع کروائ جائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں