بہاول پور،دھماکہ کے زیر علاج چار افراد کو امدادی رقوم کے چیک پہنچا دئیے گئے

پیر 19 جنوری 2015 19:25

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے چنی گوٹھ بہاولپور دھماکہ کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج چار افراد کو امدادی رقوم کے چیک پہنچا دئیے گئے۔ صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اقبال چنڑ نے زیر علاج افراد کو چیک پیش کیے۔ اس موقع پر ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر محمد ارشاد، شیخ حسن عسکری، بلال بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق صابر اور اسسٹنٹ کمشنر یزمان عامر نذیر ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس موقع پر متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیک وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے نیک تمناؤں کے ساتھ بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ایم ایس بی وی ایچ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ برتی جائے اور ان کو علاج اور ادویات مفت فراہم کی جائیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں