ملک میں شاندار اسلامی انقلاب اور عوامی خدمت ہمارا مشن ہے،سید ذیشان اختر

بدھ 3 جنوری 2024 22:58

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 254 بہاولپور سید ذیشان اختر نے کہا ہے ملک میں شاندار اسلامی انقلاب اور عوامی خدمت ہمارا مشن ہے علاقے کی تعمیر وترقی نوجوانوں کا بہترین مستقبل خواتین کے حقوق کا تحفظ بہاولپور صوبہ کی بحالی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

ہم بدلیں گے بہاولپور؛ کے سلوگن اوروڑن بہاولپور کے منشور کے تحت سیاسی میدان میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بستی مسیتاں میں کارنر میٹنگ اور کینال کالونی میں جائیزہ وپلاننگ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی ومذہبی جماعت ہے جس نے چھ ماہ پہلے اپنا واضح منشور عوام کے سامنے پیش کردیا تھا لوٹ مار کرنے اور باریاں لینے والے ابھی تک اپنا اپنا انتخابی منشور بھی نہیں دے سکے ہیں کرپٹ مافیا سیاسی لباس بدل بدل کر عرصہ دراز سے اقتدار پر قابض ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہی قبیل کے لوگ موسمی پرندوں کی طرح مقام بدلتے رہتے ہیں۔ معیشت کی تباہی اور اداروں کی کمزوری میں اسی کرپٹ اشرافیہ کا ہاتھ ہے۔ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کسی لیڈر ایم پی اے ایم این اے کا نام کسی سکنڈل پانامہ یا پنڈورا پیپرز میں نہیں ہے انشاء اللہ 8 فروری کرپشن زدہ سیاسی جماعتوں اور کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرنیکا دن ہے۔ اس موقع پر ضلعی نائب امیر عبدالجلیل ہاشمی کیوان قدر شیخ نعیم کیوان قدر اور دوسرے کئی رہنما بھی موجود تھی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں