حکومت نے صوبہ بھر کی 2 ہزار یونین کونسلز میں محلہ کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں

جمعہ 10 اپریل 2015 21:11

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حکومت نے صوبہ بھر کی 2 ہزار یونین کونسلز میں محلہ کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے صوبہ بھر کی 144 تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں کی یونین کونسلز میں محلہ کمیٹیاں تشکیل دیں ذرائع کے مطابق ان محلہ کمیٹیوں میں علاقہ کے معززین‘ بااثر شخصیات‘ مساجد کے امام‘ سابق ریٹائرڈ افسران اور نمبردار وغیرہ کو شامل کیا جائے جو یونین سطح پر ہونیوالے چھوٹے موٹے جھگڑے اور دیگر مسائل کو اپنی مدد آپ کے تحت حل کرسکیں ان محلہ کمیٹیوں کی تشکیل کا مقصد تھانوں کے علاوہ دیگر محکموں پر عوامی دباؤ کو کم سے کم کرنا ہے متعلقہ یونین کونسل کے لوگوں کو اس بات کا پابند بنایا جائیگا کہ وہ اپنے مسائل متعلقہ یونین کونسلز کی محلہ کمیٹی میں لیکر جائیں، کمیٹی کے سرکردہ افراد ان مسائل کو حکومتی سطح پر حل کروانے کیلئے اقدامات کرینگے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں