130ارب روپے سے 40لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی،377خریداری مراکز قائم کردئیے گئے ہیں‘ آئندہ مالی سال سے چھوٹے کاشتکاروں کو سستے ٹریکٹرز پر 2لاکھ کی بجائے 3لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی

صوبائی وزیر کوآپریٹواقبال چنڑ کی بات چیت

منگل 26 اپریل 2016 22:38

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ 130۔ارب روپے سے 40لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی، اس سلسلے میں377خریداری مراکز قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پر متعلقہ افسران اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کا شکاروں سے گندم خریدرہے ہیں،اس سال گندم کی سپورٹ پرائس 1300روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے ملاقات میں کہا کہ اس بار اﷲ کے فضل کرم سے گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکار نمائندگان کی موجودگی کو بھی لازمی بنایاد یاہے جبکہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے کسانوں کی رجسٹریشن اور سٹیزن فیڈ بیک کے ذریعے شکایات کا فوری ازالہ بھی ممکن بنا دیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آئندہ مالی سال سے چھوٹے کاشتکاروں کو سستے ٹریکٹرز پر 2لاکھ کی بجائے 3لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ ڈیزل پر چلنے والے ساڑھے آٹھ لاکھ ٹیوب ویلوں پر بھی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کے لیے 100۔ ارب روپے کے تاریخی پیکیج سے صوبہ پنجاب کسانوں کی کوشحالی و ترقی کے نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں