14آاگست تک اعلی عدالتو ں کے ججو ں کو بحال نہ کیا گیا تو تحریک میں شدت آئیگی ،حامد خان اور منیر ملک کا وکلاء کنونشن سے خطا ب

اتوار 27 جولائی 2008 14:17

بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 جولائی2008 ) وکلاء تحریک کے مرکزی رہنماؤ ں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان اور منیر اے ملک نے کہا ہے کہ 14اگست تک اعلی عدالتو ں کے ججو ں کو بحال نہ کیا گیا تو تحریک میں شدت آئیگی ۔ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن بہاولپور کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطا ب کر رہے تھے جس میں کراچی ،کوئٹہ ،حیدرآباد ،سکھر ،رحیم یار خان ،بہاولنگر ،ملتان ،خانیوال ،جھنگ ،سرگودھا ،سیالکوٹ ،راولپنڈی ،پشاور سمیت دیگر اضلاح کی بار ایسو سی ایشنو ں کے منتخب نمائندؤں سمیت سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی پنڈال میں پانچ ہزار سے زائدکر سیاں لگائی گئی تھیں ۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا قافلہ وکلاء تحریک کے قائد ین کے ہمراہ ملتان سے 15گھنٹوں میں فاصلہ طے کرکے ستلج پل پر پہنچا تو بہاولپور ریجن کے وکلاء ،مسلم لیگ ن کے کارکنو ں عہدیداروں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

پندرہ من سے زیادہ پھول کی گل پاشی کی گئی شہر کی شاہراوں کو چیف جسٹس کے خیر مقدمی بینر وں سے سجایا گیا ہے ۔

بار کے دفتر میں قافلے کے پہچنے پر زبردست آتش بازی کا مظاہر ہ کیا گیا ۔کنونشن سے ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر محمود اشرف ،لاہور کے صدر انور کمال کراچی کے صدر محمود الحسن سکھر کے صدر اصرار علی اعوان سمیت کئی رہنماؤ وکلاء نے خطاب کیا ۔اعتراز احسن کو دنیا کا پانچواں زہین شخص قرار دینے والے پر مبار کباد پیش کی انہو ں نے ملک کی معاشی حالات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء ظلم و زیادتی کے خلاف بر سر پیکار ہیں انہو ں نے بار کے رکن صوبائی وزیر ملک محمد اقبال اور انتظامی افسران کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

صوبائی وزیر ملک محمد اقبال نے کہا کہ آمریت نے شب خون مار کر اقتدار کو گھر کی لونڈی بنانے اور منتخب قیادت کو ۔۔ کر دیا آمریت کے خاتمے تک مسلم لیگ ن اور سول سوسائٹی کی جدوجہد جاری رئیگی ۔ایوان صدر کو جلد واکزار کر الیا جائیگا آئینی پیکج کا جائزہ لیا جا رہا ہے عدلیہ کی آزادی کیلئے کسی سے بھی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ۔پی سی او ججز نہ پہلے قبول تھے نہ اب قبول کر ینگے ۔انہو ں نے چیف جسٹس کو مستقل مزاجی اپنانے پر مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور ججو ں کی بحالی تک جد وجہد جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں