بہاولپور میں3روزہ انسداد پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہوگی

جمعرات 5 جنوری 2017 16:47

بہاولپور میں3روزہ انسداد پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہوگی
بہاولپور ۔ 5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) ضلع بہاولپور میں3روزہ انسداد پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہو گی ۔اس ضمن میں مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور امجد بشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران ضلع بھر کے 5سال سے کم عمر کے 5لاکھ97ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں1369پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1077موبائل ٹیمیں،157فکسڈ، 117 بس، ویگن سٹاپس،ریلوے سٹیشنز، ٹول پلازہ جبکہ 18ٹیمیں مارکیٹوں میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور امجد بشیر نے محکمہ صحت کے حکام، دیگر متعلقہ محکموں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان پر زور دیا ہے کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔اجلاس میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید اصغر ،فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر ذاکر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر میاں منظور احمد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں