ڈاکٹرکمیونٹی متحدہوچکی ،کسی کوبھی دھونس دھاندلی سے اقتدار پرقابض نہیں ہونے دیں گے ،ڈاکٹرشہباز حسین بندیشہ

ہمارے مثالی اتحاد سے علی بابااورچالیس چوروں کاٹولہ بہت جلدمیدان چھوڑ کربھاگ جائیگا، ہم وائی ڈی اے کے حقیقی وارث ،اپناحق مانگنے کی بجائے چھین لیں گے ، ڈاکٹرز کے عشائیے سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2020 16:49

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ڈاکٹرکمیونٹی متحدہوچکی ہے کسی کوبھی دھونس دھاندلی سے اقتدار پرقابض نہیں ہونے دیں گے ہمارے مثالی اتحاد سے علی بابااورچالیس چوروں کاٹولہ بہت جلدمیدان چھوڑ کربھاگ جائیگا۔ ہم وائی ڈی اے کے حقیقی وارث ہیں اوراپناحق مانگنے کی بجائے چھین لیں گے ۔ان خیالات کااظہارامیدوار برائے صدارت وائی ڈی اے ڈاکٹرشہباز حسین بندیشہ کی طرف سے ڈاکٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے ڈاکٹرشہبازحسین بندیشہ، ڈاکٹرمحمدبلال باجوہ، ڈاکٹرمحسن سجادجوئیہ اورزین گل، ڈاکٹرملیحہ، ڈاکٹرسائرہ ڈاکٹرمریم ڈاکٹرماہم اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ عرصہ چھ سال سے غیرجمہوری طریقوں سے اقتدار پرقابض مٹھی بھرلوگوں پرمشتمل ٹولہ نے شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈے است عمال کیے اوران کے پینل کے امیدوار کے کاغذات مسترد کرکے اپنے امیدوار کی بلامقابلہ کامیابی کااعلان کیاانہوں نے کہاکہ یہ ان کی بھول ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی دھونس دھاندلی سے اقتدار پرقابض رہیں گے کیونکہ ڈاکٹرکمیونٹی متحدہوچکی ہے اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی حقیقی وارث بھی ڈاکٹر کمیونٹی ہے ہم اپنے مستقبل کے فیصلے چوردروازوں سے اقتدار حاصل کرنیوالوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال اورکیوایم سی کی انتظامیہ کوبھی مطلع کرتے ہیں کہ وہ غیرجانبداررہیں اورڈاکٹرکے مسائل میرٹ پرحل کریں انہوںنے مزید کہاکہ وائی ڈی اے پنجا ب فوری طورپربہاولپور وائی ڈی اے کے حوالے سے ڈاکٹرزکمیونٹی میں پائی جانیوالی تشویش کانوٹس لے کرمسئلہ حل کرنے اورجمہوری طریقے سے الیکشن کرانے کااعلان کرے ورنہ ڈاکٹرزکمیونٹی راست اقدام پرمجبورہوجائیگی اس موقع پرڈاکٹرمحمدعامر ڈاکٹرمسین ڈاکٹرفرزان ڈاکٹرعبدالر?ف ڈاکٹرذیشان ملک، ڈاکٹرعمار، ڈاکٹرزوہیب، ڈاکٹراحسن ڈاکٹرعباس، ڈاکٹربلال، ڈاکٹرعبدالمنان، ڈاکٹرمحمدآصف، ڈاکٹرعبداللہ، ڈاکٹرفہدچھینہ، ڈاکٹروقاص، ڈاکٹراحمدشیخ، ڈاکٹرعباس کھچی، ڈاکٹر ایزا، ڈاکٹرپروا، ڈاکٹرلاریب، ڈاکٹرمدیحہ، ڈاکٹراقراسمیت سینکڑوں کی تعداد میں بی وی ایچ کے ڈاکٹرزموجود تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں