بہاول پور ،جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں نے سگے بھائی کو فائرنگ کے قتل کر دیا

منگل 28 اکتوبر 2014 18:54

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) یزمان میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں نے سگے بھائی کو فائرنگ کے قتل کر دیا ،فائرنگ کے نتیجے میں بھابی شدید زخمی ،ایک ملزم گرفتار، تھانہ سٹی یزمان کے علاقہ میں تین سگے بھائیوں اکبرعلی پٹواری ،نظر محی الدین اور محمد اشرف نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی محمد اصغر کو قتل کر دیا جس کے بعد بھائی کے گھر جا کر اس کی بیوی سمیرا بی بی پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

زخمی خاتو ن کو اہل علاقہ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں بھائیوں میں سے ایک ملزم اکبر علی پٹواری کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں