بہاولپور: شوہر نے حصے کی زمین نہ لانے والی روزہ دار بیوی زندہ جلادی

متاثرہ خاتون ایک چار سالہ بیٹی کی ماں بھی ہے، ہسپتال میں حالت تشویشناک، پولیس نے درج ایف آئی آر کرلی، خاوند جلا کر بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیاتھا

منگل 4 جون 2019 21:35

ِبہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2019ء) یزمان منڈی میں سفاک خاوند نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی پہ تیل چھڑکا اور ماچس سے آگ لگادی جس کی وجہ سے اس کے جسم کا بیشتر حصہ بری طرح جل گیا۔ روزہ دار بیوی کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ والدین سے اپنے حصے کی زمین نہیں لاسکی تھی۔ متاثرہ خاتون ایک چار سالہ بیٹی کی ماں بھی ہے۔

(جاری ہے)

نازیہ ارم نے سرجیکل وارڈ 4، وکٹوریہ اسپتال میں دوران علاج پولیس کو بتایا کہ اس کے خاوند محمد ریاض اور نند پروین دختر احمد علی نے تیل چھڑک کر آگ لگائی ہے۔

اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل نازیہ ارم کے متعلق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے اس کے جسم کا 80 سے 90 فیصد حصہ جلا دیا ہے۔ انسانیت سوز واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر یزمان نے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے درج ایف آئی آر میں نازیہ ارم کا مقف شامل کیا ہے۔ Wعلاقے سے موصولہ اطلاع کے مطابق سفاک خاوند روزہ دار بیوی کو جلانے کے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں (BVH) میں داخل کراکر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس اس کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں