پاکستان ایک زرعی مملکت ہے لیکن دعووں کے ساتھ عملی اقدامات کا فقدان ہونے کی وجہ سے کسان پریشان حال ہیں ، مرکزی چیئرمین جے آئی کسان پاکستان

منگل 20 اکتوبر 2020 19:01

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مرکزی چیئر مین جے آئی کسان پاکستان جام حضور بخش لاڑ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی مملکت ہے لیکن دعووں کے ساتھ عملی اقدامات کا فقدان ہونے کی وجہ سے کسان پریشان حال ہیں ، 70 سالوں سے ملک پر قابض اشرافیہ اور سرمایہ دار طبقہ نے کسانوں کو اپنا غلام سمجھا جبکہ کسان کسی کا غلام نہیں انہوں نے کہا کہ کسان کے ووٹ اور نوٹ سے ایوانوں میں پہنچانے والے اقتدار سنبھالتے اپنی حیثیت بھول جاتے ہیں گندم کاشت کرنے والا کسان ہو یا کپاس کاشت کرنے والا کسان یا اس وقت گنے کی تیار فصل کے ساتھ کھڑا کسان ہو کبھی ملٹی نیشنل مافیا اور کبھی نیشنل مافیانے انہیں نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ گنے کے فی من نرخ کو مسترد کیا اور کم از کم 300 روپے من اور کھاد کی پرانے ریٹ پر دستیابی اور گندم کا کسان کے لیے ریٹ کم ازکم 2000روپے من کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں