بہاولپور، پی ڈی ایم کے بھر پور جلسے حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہیں،تابندہ چوہان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:16

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پی ڈی ایم کے بھر پور جلسے حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی اپوزیشن کو دھمکیاں ان کے اندر چھپا ہوا خوف ظاہر کر رہی ہیں۔ موجودہ حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع بہاولپور کی صدر محترمہ تابندہ چوہان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہی. ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور کراچی کے جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت حکومت کی دوسالہ ناکام پالیسیوں کیخلاف عوام کا احتجاج ہے جو موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک فعال قومی رہنما کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی ایک نئے جوش و جذبہ کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ محترمہ تابندہ چوہان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کو آمریت سے نجات دلائے گی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں