ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں حادثے کا مقدمہ چوتھے روز بھی درج نہ ہوسکا

شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج 13 زخمیوں میں کراچی کا ایک دولہا بھی شامل ، 12جون کو شادی تھی

جمعرات 10 جون 2021 14:43

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں حادثے کا مقدمہ چوتھے روز بھی درج نہ ہوسکا، شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج 13 زخمیوں میں کراچی کا ایک دولہا بھی شامل ہے جس کی 12جون کو شادی تھی۔تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثے کے 13 زخمی شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، 5 کی حالت نازک ہے ،ہسپتال میں کراچی کا دولہا نعمان بھی زیرعلاج ہے، نعمان کی 12جون کوشادی تھی، گھر والے بارات لیکر ملت ایکسپریس میں کراچی سے جھنگ جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

نعمان کے والدین، بھائی سمیت خاندان کے 5 افراد حادثے میں جاں بحق ہوئے، متاثرہ مسافروں کا سامان شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ،دوسری جانب ٹرین حادثے کا مقدمہ چوتھے روز بھی درج نہ ہوسکا، ایس ایچ او ریتی برکت علی کے مطابق ریلوے پولیس کا لیٹرموصول ہوا نہ کوئی مدعی آیا۔ڈہرکی جائے حادثہ کے قریب پڑے ملبے کو اب تک اٹھایا نہیں جاسکا، مسافروں کا سامان تھانہ ڈہرکی میں موجود ہے جہاں شناخت کے بعد سامان ورثاکے حوالے کیا جا رہا ہے۔ڈہرکی حادثہ میں جاں بحق ایک اورشخص کی تدفین لودھراں میں کردی گئی ، 33سالہ محمد ریاض ملت ایکسپریس میں سوار ہو کر کراچی سے لودھراں آ رہا تھا، لودھراں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں