آئین کی اٹھارویں ترمیم کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے صوبائی اور علاقائی احساس محرومی ختم ہوسکتا ہے‘ احساس محرومی کے خاتمہ سے صوبوں کی تقسیم کا مسئلہ حل ہوجائیگا

محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور کی پیپلزلائرزفورم کے ارکان سے گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 17:18

بہاولپور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے کہا ہے کہ آئین کی اٹھارویں ترمیم کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے صوبائی اور علاقائی احساس محرومی ختم ہوسکتا ہے ۔ احساس محرومی کے خاتمہ سے صوبوں کی تقسیم کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ وہ یہاں پیپلزلائرزفورم کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ذرداری نے آئینی ترمیم کے زریعہ نہ صرف پارلیمنٹ کو بااختیار کیا بلکہ صوبائی خود مختیاری کا مسئلہ حل کرکے صوبوں کے حوالے سے علاقائی اور بنیادی سطح تک اختیارات کی منتقلی کا بھی پیغام دیا۔پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ دیا ۔جس سے وفاقی وسائل صوبوں کو منتقل ہوئے۔اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اٹھارویں ترمیم کی روح کے مطابق وسائل کی تقسیم کے لئے صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

یہی مسائل کا حل ہے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی کسی مقامی ڈومیسائل رکھنے والے قابل اور دیانت دار شخص کو بنایا جائے اس سے بھی اہل بہاولپور کے علاقائی احساس محرومی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ صدر ذرداری نے شیر کا بھی کامیاب شکار کیا ہے ۔کسی نوخیزجنگلی بھیڑیے کی کیا حیثیت ہے۔عمران خان کی تو پرورش اور تربیت ہی ایک کرپٹ بیوروکریٹ کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے۔

وہ ایماندار کیسے ہوسکتے ہیں۔اس موقعہ پر اختر ہاشمی ایڈووکیٹ،اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ،محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ،جاوید رضا ریمنڈ ایڈووکیٹ ضلعی صدر مینارٹی ونگ بہاولپور۔سلیم گل ایڈووکیٹ،ملک شبیر اختر ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں