ڈرائیور کو نیندآنے کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی، 10افراد زخمی

جمعہ 5 اپریل 2024 20:54

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ڈرائیورکی غفلت،نیندآنے کے باعث مسافر بس اُلٹنے کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسافر بس وہاڑی سے حاصل پورکی طرف جارہی تھی کہ بستی چکرکاردے والانزد ہیڈاسلام کے قریب ڈرائیورکونیند آنے کی وجہ سے بس روڈ سے نیچے 10سے 15فٹ گہرائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 60میں سے تقریبا 10افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پرریسکیو 1122نے موقع پرپہنچ کر 6افراد کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاجبکہ چارزخمیوں کو موقع پرفرسٹ ایڈدیدی گئی۔ زخمی ہونیوالوں میں 22سالہ عبداللہ، 25سالہ شاہزیب، 50سالہ ثریابی بی، 50سالہ محمدیونس، 20سالہ عائشہ بی بی، 25سالہ ثمینہ، 45سالہ شفقت، 18سالہ محمدحسنین،25سالہ رضاعلی اور 35سالہ عبدالغفورشامل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں