لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کے سیکرٹری کے شاہانہ آرڈرز،ایک ہی افسرکو چار پوسٹوں کے اضافی چارج سے نوازدیاگیا

جمعہ 5 اپریل 2024 20:59

بہاول پور 05 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کے سیکرٹری کے شاہانہ آرڈرز،ایک ہی افسرکو چار پوسٹوں کے اضافی چارج سے نوازنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کے سیکرٹری کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے جس کے مطابق چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپورمحمدنصراللہ کو چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ ضلع بہاولپور، میونسپل آفیسرریگولیشن میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ ضلع بہاولپور، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی اوچشریف ضلع بہاولپور اورمیونسپل آفیسرریگولیشن میونسپل کمیٹی اوچشریف ضلع بہاولپور کے اضافی چارج دے دئیے گئے ہیں جو فی الحال تین مہینے یا ریگولر پوسٹنگ تک رہیں گے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ٹرانسفرپوسٹنگ کے اوپرمکمل پابندی عائدکررکھی ہے لیکن لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب اورلوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب کے سیکرٹریز اپنے من پسندافسروں کونوازنے کیلئے مسلسل اس طرح کے آرڈرزنکال کرمختلف پوسٹوں کے اضافی چارج دے رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں