خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، موقع پرجاں بحق

پیر 8 اپریل 2024 17:39

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، موقع پرجاں بحق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لال کوٹھی چنی گوٹھ احمدپورشرقیہ کے قریب ایک 30سالہ خاتون مریم بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ ملت ایکسپریس پر حکیم آباد کراچی سے فیصل آباد کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون کھڑکی کے ذریعے ٹرین سے نیچے کود گئی اورموقع پرجاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

خاتون کے بچوں کے مطابق ان کی والدہ کوجنات کاسایہ تھاجس کی وجہ سے لوگوں کے روکنے کے باوجود اس نے کھڑکی سے چھلانگ لگادی۔ ریسکیو 1122نے ریلوئے عملہ کی موجودگی میں خاتون کی ڈیڈباڈی کو آرایچ سی چنی گوٹھ منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں