بہاولپور: پولیس وین پر فائرنگ سے زیرحراست 3ملزمان ہلاک

اتوار 30 اگست 2015 14:01

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے زیر حراست 3ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقے چک24 بی سی میں پولیس ڈکیتی کے 3ملزموں کو چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد ہونے جرم میں گرفتار کرکے لے جارہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے 9ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا، جس سے ان کے زیرحراست تینوں ساتھی خطیب الرحمن، شفیق الرحمن اور عتیق الرحمن ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے اور ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں