بہاول پور،عیدقربان سے قبل ہی سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جمعہ 18 ستمبر 2015 19:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) عیدقربان سے قبل ہی سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، تفصیلات کے مطابق بہاول پورمیں عیدقربان کی آمدسے قبل ہی سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کردیاگیا جس کے مطابق لہسن 200 روپے ‘ادرک200 روپے ‘پیاز70 روپے ‘کریلا100 ‘ بینگن60 روپے ‘ کدو60 روپے‘آلو60 روپے ‘ہرادھنیا200 ‘ ہری مرچ 80 روپے ‘لیموں 160 روپے توری 80 روپے ‘گوبھی اوربھنڈی 80 روپے کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ مارکیٹ کمیٹی اورضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیارکررکھی ہے شہریوں نے کمشنر بہاول پور‘ ڈی سی او بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کیا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں