بہاول پور‘ ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 12 مئی 2016 21:20

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) پاکستان ریلویز نے ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کا کام بھی شروع کردیاہے اور ابتدائی طور پر 9اسٹیشنوں بشمول بہاول پور سٹیشن کو اپ گریڈ کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پر موجود مسافروں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے جبکہ اسٹیشنوں پر قائم فوڈ اسٹالز پر بھی معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایاجارہاہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کیاجارہاہے اور سامان کی چیکنگ کیلئے سکینرمشینوں کی تنصیب کے علاوہ کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں