تاجربرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے‘ عامر خٹک

بدھ 10 جنوری 2018 12:19

باجوڑ ایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء)باجوڑ ایجنسی کے پولیٹیکل انجینئرعامر خٹک نے کہاہے کہ خاربازار باجوڑ ایجنسی کی تاجربرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںگے‘ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز تاجربرادری خار بازار کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا‘وفد کی قیادت حاجی خان بہادرکررہے تھے‘ حاجی خان بہادر نے پولیٹیکل ایجنٹ کو خار بازار کے مسائل سے آگاہ کیااور خاربازار میں صفائی کیلئے انتظامات کرنیکا مطالبہ کیا‘ پولیٹیکل ایجنٹ نے خاربازار میں گندگی کے موجودڈھیروں کوفی الفور ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں