باجوڑ ،جمعرات کو ہونیوالے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں 16گھر تباہ ہوگئے

جمعہ 4 اکتوبر 2019 19:25

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) باجوڑ میں جمعرات کے روز ہونیوالے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں 16گھر تباہ ہوگئے۔ لاکھوں کا نقصان ۔ بریگیڈیئر غلام محمد ملک کی جانب سے متاثرہ گھرانوں میں اشیائے خوردونوش تقسیم کیاگیا ۔ ضلع باجوڑ کے علاقہ تنی ، عمرے اور گردونواح میں جمعرات کے روز طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں 16گھر تباہ ہوگئے جس کیوجہ سے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ متاثرہ گھرانوں کے لوگ قریبی رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہوگئے ہیں۔ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے ۔ دریں اثناء سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر غلام محمد ملک کے خصوصی ہدایت پر باجوڑ سکائوٹس کے لیفٹنٹ کرنل اختر عباس اور میجر سمیع اللہ نے متاثرہ گھرانوں میںامداد ی اشیاء تقسیم کیا جن میں فی خاندان کو 20کلو آٹا ، 5کلو چاول ، 2کلو دال ، 2کلو چینی ، ایک کلو چائے اور پانچ کلو گھی شامل تھے ۔ متاثرہ گھرانوں نے بریگیڈیئر غلام محمد ملک کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں