اے اےسی کا مختلف مقامات پر کورونا ویکسینیشن کا جائزہ

پیر 25 اکتوبر 2021 15:56

اے اےسی کا مختلف مقامات پر کورونا ویکسینیشن کا جائزہ
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر رحمان نے خار،ٹراما سنٹر  ڈی ایچ کیو  ہسپتال خار، جناح بس ٹرمینل اور باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں موجود ویکسینیشن سینٹرز  کا دورہ کیا اور ویکسینیشن کے  عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اےاےسی نے عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری کی ہدایت کی۔اسکے علاوہ عوامی مطالبہ  پر احساس پروگرام سنٹر کیلئے ویکسینیشن ٹیم کی  فراہمی کے سلسلے میں اےاےسی نے ایم ایس  اور ڈی ایم ایس کے ساتھ ملاقات کی اور ہنگامی بنیادوں پر ٹیم فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں  نے ٹیم کی تعیناتی پر رضامندی ظاہر کی اور ہر قسم  کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں