باجوڑایجنسی، پی اے الیون نے صدیق آباد کرکٹ کلب کو 6وکٹوں سے ہرادیا

جمعہ 4 اگست 2017 18:07

باجوڑایجنسی، پی اے الیون نے صدیق آباد کرکٹ کلب کو 6وکٹوں سے ہرادیا
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) پی اے الیون نے صدیق آباد کرکٹ کلب کو 6وکٹوں سے ہرادیا ۔ باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر جاری PAگولڈ کپ میں پی اے الیون نے صدیق آباد کرکٹ کلب کو 6وکٹوں سے ہراکر فری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاس صدیق آباد کرکٹ کلب کے کپتان صلاح الدین نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 127رنز بنائے اور اس کے 9کھلاڑی آئو ٹ ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

جس میں ہدایت نی31، عزیز18، اسماعیل اور عرفان نی17,17رنز بناکر نمایاں سکوررہے۔ پی اے الیون کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے دلاور نی5اور شہریار خان نی3وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں پی اے الیون نے با آسانی 4وکٹوں پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیاجس میں زاہد نی67،نورحسن نی24اور منظور نی18رنز بناکر نمایاں سکوررہے۔ صدیق آباد الیون کے طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے کپتان صلاح الدین نی2، جمشید نی1وکٹ حاصل کی ۔ اور اسی طرح پی اے الیون نے یہ میچ باآسانی 6وکٹوں سے جیت کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دلاور کو مین آف دی میچ کا ایوارڈدیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں