باجوڑ ایجنسی، آفکار الیون کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد، کھلاڑیوں کی کثیرتعداد میں شرکت

بدھ 27 ستمبر 2017 19:26

باجوڑ ایجنسی، آفکار الیون کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد،  کھلاڑیوں کی کثیرتعداد میں شرکت
باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) باجوڑایجنسی میں آفکار الیون کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد، آفکار الیون بیلوٹ کرکٹ ٹیم نے نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں ٹرائلز کا انعقاد کیا،جس میں عاجز اکیڈمی کے چیئرمین اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہار الحق، عاجز عاجز الیون کے نائب کپتان حیات یوسفزئی عاجز الیون کے بلے باز عطاء اللہ نے مہمانان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آفکار الیون کے کھلاڑیوں کا ٹرائل لیا، ٹرائل میں کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر افکار الیون کے صدر حاجی محمد بادشاہ درانی بھی موجود تھے۔ ٹرائلزکے بعد عاجز اکیڈمی کے سینئر کھلاڑیوں نے نوجوان پلیئرز کو زبردست اور مفید مشورے دئیے۔ گراونڈ میں افکار الیون کے کھلاڑیوں کے علاوہ علاقے کے عمائدین بھی ٹریننگ سیشن سے خوب لطف اندوز ہو ئے ۔افکار الیون کے کپتان گل رحیم اور نے عاجز اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باجوڑ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے عاجز اکیڈمی کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور انشاء اللہ کرکٹ کے فروغ کیلئے علاقہ بیلوٹ کے نوجوان کیلئے اپنے خدمات جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے مزید ٹرائلز ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں