باجوڑایجنسی ،مانو ڈھیرئی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ،نوجوان بیٹ کے وار سے جاں بحق ،ملزم گرفتار

پیر 23 اکتوبر 2017 21:27

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) باجوڑایجنسی کی تحصیل اتمانخیل کے علاقہ مانو ڈھیرئی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے نتیجے میں نوجوان بیٹ کے وار سے جاں بحق ہوگیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل تحصیلدار اتمانخیل بخت جہاں کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل علاقہ مانوڈھیرئی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑاہوگیا جس میں بیٹ کے وار سے ایک کھلاڑی اکرام ولد جان عالم جاں بحق ہوگیا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چچا سمیت گرفتار کرکے تفتیش کیلئے ہیڈکوارٹر جیل خار منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں