باجوڑ ایجنسی میں رواں سال 8 سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا

جمعرات 5 جنوری 2017 15:18

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) موجودہ حکومت باجوڑایجنسی کی دور دراز علاقوں میں کھیلوں کے فرو غ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ اس سال مجموعی طورپر تحصیل کی سطح پر 8ایونٹس کا انعقاد کریں گے ۔ فائنل کھیلنے والے دونوں ٹیمیں مبارکباد کے مستحق ہے ۔ ان خیالات کااظہا ر ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے بحیثیت مہمان خصوصی تحصیل سلارزئی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سلارزئی تحصیل میں فٹ بال کا فروغ اولین ترجیح ہے اسی طرح باقی کھیلوں میں بھی بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کیاجائے ۔ انہوں نے تحصیل نواگئی اور جار کے علاقہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کیلئے 15ہزار روپے ،رنر اپ کیلئی10ہزار روپے اور آرگنائزنگ کمیٹی کیلئی15ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کے تمام آٹھ ٹیموں میں کٹس تقسیم کئے گئے ۔ اس سے پہلے چوہترہ فٹ بال کلب اور تڑلہ فٹ با ل کلب سلارزو وں کے درمیان فائنل کھیلا گیا جس میں مقررہ وقت میں چوہترہ فٹ بال کلب نے تڑلہ فٹ بال کلب کو دو صفر سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ محکمہ کھیل کی طرف سے فٹ بال فروغ کیلئے اضافی فٹ بال نٹس اور گیندیں بھی فراہم کئے ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں