بنوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں گورنمنٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت دو افراد قتل جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

ہفتہ 18 مئی 2019 19:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) بنوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں گورنمنٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت دو افراد قتل جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے قتل کی پہلی واردات تھانہ میریان کی حدود میں واقع شاہمدی کلہ میں واقع لالی کلہ کے مقام پر ہوئی جہاں مبینہ ہاتھا پائی کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے متحدہ دینی مدارس بنوں کے ضلعی صدر اور گورنمنٹ مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر مولانا شہزاد نظامی کو قتل جبکہ انکے بھائی ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر پولیس بنوں کے ریڈر خلیل الرحمن کو زخمی کردیا پولیس نے مبینہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور مقتول مولانا شہزاد کے بھتیجے عبید اللہ ولد حکمزاد خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزم سمش اللہ ولد میرزادہ سکنہ شاہمدی کلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت چند روز قبل ملزم کے ساتھ ہاتھا پائی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قتل کی دوسری واردات تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع نارے کلہ جانی خیل میں ہوئی جہاں مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک سال قبل ہاتھا پائی کے تنازعہ پر 26سالہ قسمت اللہ ولد شکم گل سکنہ خواجہ در خیل جانی خیل کو قتل کردیا پولیس نے مقتول کے چچازاد زبیر خان ولد شاہ ولی خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان سیدان اللہ عرف ٹورکئی،وزیر اللہ عرف غچ اور ظفران ولد سیدان ساکنان ملک شاہی جانی خیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں