بنوں،منڈان پولیس نے مختلف کاروائیوں میں بھاری اسلحہ برآمد کرکے 12مشکوک افراد گرفتار کرلئے

ہفتہ 18 مئی 2019 19:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) منڈان پولیس نے مختلف کاروائیوں میں بھاری اسلحہ برآمد کرکے 12مشکوک افراد گرفتار کرلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میں قیام امن کی خاطر ایس ایچ او تھانہ منڈان رحمت اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسرٹیک آپریشن کرکے 12 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ویریفیکشن کی گئی،علاوہ ازیں غیر رجسٹریشن افراد اور سینکڑوں افراد کی کریمنل ڈیٹا بذریعہ crvs اور 20موٹرسائیکل بذریعہ vvs سسٹم چیک کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد کلاشنکوف اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں