بنوں،جانی خیل دھرنا منتظمین انتظامیہ کیساتھ براہ راست مذاکرات پر آ مادہ ہو گئے

اتوار 13 جون 2021 18:40

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) جانی خیل دھرنا منتظمین انتظامیہ کیساتھ براہ راست مذاکرات پر آ مادہ ہو گئے ، احمد زئی و اتمانزئی جرگہ مشران کی کوششوں کی نتیجے میں اقدام اُٹھایا گیا ،جانی خیل میں ملک نصیب کی لاش کیساتھ دھرنا چودہویں روز بھی جا ری رہا اظہار ہمدردی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے قافلہ نے ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی قیادت میں شرکت کی جہاں پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف)نے اس سے پہلے بھی جانی خیل میں امن کیلئے آ واز اُٹھائی تھی چار لاشیں ملنے کے بعد کئے گئے دھرنے میں صف اول کا کردار ادا کیا تھا اور اب اس بار بھی ملک نصیب کی لاش اور لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے ہمارے والداپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے سب سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں آواز بلند کیا جبکہ میں نے خود قومی اسمبلی میں جانی خیل کا معاملہ اُٹھا یا ہم ہر موڑ پر جانی خیل کیساتھ کھڑے ہیں یہ ہماری قوم ہے اُنہوں نے کہا کہ امن ایک فلسفہ ہے جس کا ہر کوئی پیاسہ ہے جبکہ ریاست کی بھی یہ ذمہ داری ہو تی ہے کہ وہ شہریوں کو پر امن زندگی بسر کرنے کے مواقع فراہم کریں لیکن ہم نہیں جانتے کہ کیوں آ ئین پاکستان پر عمل در آمد نہیں کیا جا رہا ہے جانی خیل میں گزشتہ 14 روز سے انصاف اور علاقہ میں امن کیلئے دھرنا بیٹھا ہے لیکن حکومت میں یہ جرات نہیں کہ وہ جانی خیل کے ایشو پر بات تک کریں ، علاوہ ازیں احمد زئی و اتمانزئی کا جرگہ ایک بار پھر جانی خیل دھرنا منتظمین کیساتھ مذاکرات کیلئے گیا جہاں پر اسرار کیا کہ وہ انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کیلئے راضی ہو جائیں جس پر منتظمین نے انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں