ذ* ضلع بنوں میں صحافیوں کے مابین 2017 سے جاری اختلاف ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئے

منگل 20 فروری 2024 19:45

7پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل اور ریجنل انفارمیشن آفیسر بنوں سرور محمود خٹک کی بے لوث کوششوں کے نتیجے میں نیشنل پریس کلب بنوں پریس کلب میں ضم ہوگئی۔اس سلسلے میں کمشنر بنوں کے دفتر میں منگل کے روز ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود، ریجنل انفارمیشن آفیسر سرور محمود خٹک، انفارمیشن کے سینئر اہلکار خالد محمود، صدر بنوں پریس کلب پیر نیاز علی شاہ، جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب، بنوں پریس کلب کے سرپرست اعلی عبدالمنان عادل سمیت سینئیر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یاد رہے کہ بنوں پریس کلب اور دیگر صحافیوں کے مابین 2017 سے اختلافات کی وجہ سے نیشنل پریس کلب کے نام سے الگ گروپ وجود میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

اس مسلئے کے حل کیلئے دیگر لوگوں نے بھی کوششیں کی تھیں۔ تاہم ریجنل انفارمیشن آفیسر کی مسلسل دو ماہ کی کوششوں سے 2017 سے علحیدہ گروپ بنوں پریس کلب میں باقاعدہ ضم ہو گیا۔ منعقدہ تقریب میں نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر روفان خان و جنرل سیکرٹری شاہد خان سمیت دیگر اراکین خان بادشاہ عرف گوہر وزیر، فرید نیازی، قاسم خان،ہدایت اللّٰہ، عبد القیوم و دیگرنے نیشنل پریس کلب کے ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

جس کے بعد ضلع بنوں میں صحافیوں کے مابین 2017 سے جاری اختلاف ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئے۔تقریب میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے نیشنل پریس کلب ممبران سے بنوں پریس کلب میں ضم ہونے کے بعد بنوں پریس کلب کے قواعد و ضوابط پر من و عن عمل کرنے کا حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں ریجنل انفارمیشن آفیسر سرور محمود خٹک اور ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان، انفارمیشن کے خالد محمد اور ایڈوکیٹ مطیع اللہ بھی موجود تھے۔

نئے آنے والے نیشنل پریس کلب کے سات اور چھ نئے ممبران سمیت کل تیرہ صحافیوں کو بنوں پریس کلب کی باقاعدہ رکنیت جاری کی گئی۔ اس پر مسرت موقع پرکمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل، ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان، ریجنل انفارمیشن آفیسر بنوں سرور محمود خٹک اور انفارمیشن کے سینئر اہلکار خالد محمد کو صدر بنوں پریس کلب پیر نیاز علی شاہ نیبنوں پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ بھی جاری کردی۔

بنوں پریس کلب کی مجموعی تعداد چھتیس جبکہ اعزازی ممبران کے ساتھ کل تعداد چالیس ہوگئی۔تقریب میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے بنوں پریس کلب میں جاری اختلافات کے خاتمے پر سب کو مبارکباد دی۔ اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ طریقے سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی تاکہ صحافت کے پیشے سے وابسطہ افراد علاقے، صوبے اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں