بنوں کے شہریوں نے گیس عملہ کیخلاف شکایت کے انبار لگادیئے ، دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 14 اگست 2018 00:02

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) بنوں کے شہریوں اور گیس صارفین نے گیس عملہ کے خلاف شکایت کے انبار لگاتے ہوئے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وحید خان، مشکور و دیگر نے کہا کہ کمرشل کنکشن والے صارفین گیس کی سپلائی نہ ہونے اور مقامی اہلکاروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہیں ایک سال سے گیس کی سپلائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔

پیر کوبنوں کے شہریوں اور گیس صارفین نے گیس عملہ کے خلاف شکایت کے انبار لگاتے ہوئے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وحید خان، مشکور و دیگر نے کہا کہ کمرشل کنکشن والے صارفین گیس کی سپلائی نہ ہونے اور مقامی اہلکاروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہیں ایک سال سے گیس کی سپلائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

بنوں کے محکمہ گیس کے عملے کی من مانیوں اور عوام کو لوٹنے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ایک سال سے کمرشل گیس کنکشن کے صارفین کو گیس نہیں مل رہی ہے اور جب کبھی ہوتی ہے تو پریشر کم ہونے کی وجہ سے اس کو استعما ل میں نہیں لایا جا سکتا بار بار شکایات کے باوجود محکمہ کے اہلکار صارفین کی نہیں سنتا۔ انہوں نے کہا کہ تین سال سے بعض علاقوں کے لوگوں نے داخلے کئے ہیں لیکن گیس میٹر کا انچار ج گیس میٹر دینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے اور ہم بار بار دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوئی گیس انتظامیہ ظالم بن گئی،شہریوں کی سالہوں سے شکایات سردخانے کی نذر ہو گئی ہیں ہم ماہانہ باقاعدگی سے گیس بل ادا کرتے ہیں لیکن گیس نہیں مل رہی نئے کنکشن کے داخلے کیلئے مہینوں سے دفتر کا چکر لگا کر ناکام واپس لوٹتے ہیں گیس کنکشن لگانے کیلئے گیس انتظامیہ رقم کا مطالبہ کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر گیس عملے نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ان کے خلاف بنوں کی سطح پر بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں