بنوں میں امتحانی مراکز کے قریب ہجوم پرپابندی

پیر 15 اکتوبر 2018 23:29

بنوں۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر بنو ںعلی محمد اصغر نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی مراکز کے اردگرد 200میٹر کے فاصلے تک عوام کا اکٹھا ہونے ، پاکٹ گائید ز کی خرید و فروخت ، پرنٹنگ و تشہیر اور فوٹوسٹیٹ مشینیں چلانے پر فور ی طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اطلاق مورخہ 08.10.2018 سی04.01.2019 تک لاگو رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت قانونی کارورائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں