بنوں، عدالتی بلیف کیلئے ایک روزہ ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) سینئر سول جج محمد شاہد کی ہدایت بنوں جویڈیشل کمپلیکس کانفر نس روم میں عدالتی بلیف کیلئے ایک روزہ ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت سول جج ایڈمن میرز محمد کاشف نے کی اس موقع پر عدالتی بلیف کو مختلف طور طریقے ڈسپلن اور عوام کی بہتر عدالتی انصاف کے حوالے سے ٹریننگ دی گی اس موقع پر سول جج ایڈمن میرز محمد کاشف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلف ٹریننگ کا مقصد عوام کو بہتر انصاف کی فراہمی ممکن بنانا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت آنے والے ملزمان اور دیگر سائلین کے ساتھ نرمی سے پیش آئے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے نچلی سطح پر سے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں بیلف کے ٹریننگ سے اُن کے کام میں مزید نکھار آئے گی

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں